آلو اور کھیرا

آلو کھانے میں مفید ہی نہیں بلکہ آنکھوں کے علاج کیلئے بھی بہتر مددگار ثابت ہوسکتے ہیں کیونکہ آلو میں سوزش کے مخالف خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سوجھی ہوئی آنکھوں کے علاج کیلئے مفید ہوتی ہیں۔
اس لئے آلو کو چھیل کر اس کا گودا گرینڈر کرکے آنکھوں پر 15 منٹ تک لگایا جائے تو اس سے آنکھوں کو سکون ملے گا اور ان کی سوجن میں بھی کمی واقع ہوگی۔ کھیرے کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے جوکہ سوجی ہوئی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے، اس لئے کھیرے کو ٹکڑے کرکے آنکھوں پر 5 سے 10 منٹ تک رکھا جائے تو آنکھیں بہتر ہوجائیں گی۔