اجزاء : پھول گوبھی آدھاکیلو ، آلو ( درمیانہ سائز ) 4 عدد ، ٹماٹر ایک عدد ، ادرک ( کچلی ہوئی ) ایک چائے کا چمچہ ۔ ہرادھنیا ( باریک کترا ہوا ) 2 کھانے کے چمچے ۔ ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ ۔ کٹی ہوئی سرخ مرچ ایک چائے کا چمچہ کھٹائی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ گرم مسالہ ، ایک چوتھائی چائے کا چمچہ ، نمک ایک چائے کا چمچہ آئیل 4 کھانے کے چمچے زیرہ ایک چائے کا چمچہ ، لونگیں 2 عدد ہنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ بڑی الائیچی 2 عدد ۔
ترکیب : گوبھی کو کاٹ کر اسے نمک ملے نیم گرم پانی میں بھگو دیں ۔ آلوؤں کو چھیل کر چوکور ٹکڑوں کی شکل میں کاٹ لیں ۔ بڑی الائیچی کے بیج نکال کر کوٹ لیں ۔ ایک فرائی پیان میں تیل گرم کرکے اس میں زیرہ ، الائچی کے دانے اور ہنگ اور لونگیںڈال کر کڑکڑا لیں ۔ اب اس میں ادرک ، ہلدی اور آلو ڈال کر ایک منٹ تک فرائی کریں اور پھر ڈھک کر 2 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ اس کے بعد گوبھی اور نمک شامل کرکے ایک منٹ تک فرائی کریں ۔ پھر کٹے ہوئے ٹماٹر کے علاوہ دیگر مسالے بھی شامل کردیں اور ہلکی آنچ پر ڈھک کر چند منٹ تک پکائیں ۔ سبزی گل جائے تو چولہے سے نیچے اتار کر ہرے دھنئے سے گارنش کریں اور چپاتی کے ساتھ گرم گرم پیش کریں ۔