آلودہ پانی کی سربراہی کی شکایت

یلاریڈی ۔24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی سے یلاریڈی گرام پنچایت سرپنچ اور اس کے ارکان نے ملاقات کرتے ہوئے مستقر کی عوام کو پینے کا پانی سربراہ کرنے والے فلٹر بیڈ میں خراب ہوئی ریت سے شفاف پانی سربراہ نہیں ہوپارہا ہے ۔ جس کیلئے نئی ریت کا ڈالا جانا ضروری بتایا ہے ۔ اس کیلئے تقریباً 80 لاری ریت کی ضرورت ہوگی ۔ گزشتہ دس سال سے فلٹر بیڈ میں ریت کو نہیں بدلا گیا جس سے پانی فلٹر ہونے سے قاصر ہے ۔ رکن اسمبلی نے ریت کیلئے ضروری فنڈ منظور کروانے کا تیقن دیا ۔ مستقر کی شاہراہ کے دونوں جانب بھی پائپ لائن کیلئے فنڈ منظور کروانے کا تیقن دیا اور بہت جلد امبیڈکر چوراستہ سے پولیس اسٹیشن تک سی سی روڈ کا کام آغاز کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اس موقع پر سرپنچ دیویندر ، نائب سرپنچ وینکٹیشم ، سبھاش ، محی الدین ، اعجاز، پوچیا اور دوسرے موجود تھے ۔