تانڈور /3 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تانڈور میں ہیضہ کی وباء سے ایک 6 سالہ لڑکی فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک غیر مسلمہ خانگی اسکول چیتنیہ ٹیالنٹ اسکول کی طالبہ اسکول کے احاطہ میں آلودہ پانی پینے سے اسکول میں ہی دست و قئے کا شکار ہوگئی ۔ علاج کیلئے طالبہ کو حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپتال میں شریک کیا گیا جہاں دوسرے دن صبح ہیضہ کی شکار لڑکی فوت ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی طلباء نے MEO شری وینکٹیا گوڑ سے شکایت کی ۔ MEO نے بعد تحقیق اس غیر مسلمہ اسکول کو مہربند کردیا ۔