آلودگی سے پاک ماحول کیلئے شجرکاری ضروری

شادنگر /25 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریتا ہرم پروگرام کو کامیاب بنانے کے ضمن میں شادنگر بلدیہ کی جانب سے بلدیہ شادنگر کے کونسل ہال میں شادنگر کے مقامی تاجرین کل جماعتی سیاسی قائدین مختلف سماجی تنظیموں سے وابستہ قائدین اور مقامی عوام کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے قائدین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اہم مشورے دئے ۔ شادنگر بلدیہ کمشنر راما انجینیلو ریڈی نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شادنگر بلدیہ حدود ملیشم ٹاون شپ میں واقع بلدیہ پارک میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کا منصوبہ ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپنے اہل و عیال کے نام پر شجر لگانے کیک تجویز پیش کی ۔ کانگریس قائد وی پرکاش گوڑ نے کہا کہ بلدیہ حدود میں مکانات کی تعمیر کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے والوں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ اپنے نو تعمیر کردہ مکان کے پاس شجرکاری کریں اور بلدیہ کیلئے چھوڑے گئے جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے ۔ بلدیہ کے جائیدادوں پر ناجائز قبضہ بھی ہو رہے ہیں ۔ سی آئی ٹی یو راجو نے کہا کہ دور حاضر میں انسان کو صاف ستھری آب ہوا کی سخت ضرورت ہے ۔ تلنگانہ ریاست کو پولیوشین سے پاک کرنے کیلئے شجرکاری اور اس کی نگہداشت ضروری ہے ۔ رکن اسمبلی شادنگر وائی انجیا یادو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے ہریتا ہرم پروگرام ایک بہترین پروگرام ہے ۔ اجلاس میں حاضرین کی رائے کے مطابق شجر لگانے خواہش مند افراد اپنے اہل و عیال کا نام بھی دے سکتے ہیں اور اس درخت کے پاس تعاون کرنے والے کا نام بھی تحریر کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت فی شجر ایک ہزار پانچ سو روپئے ڈپازٹ اور سالانہ درحت کی نکگہداشت کیلئے دو سو رپوئے بلدیہ میں ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ خواہشمند افراد بلدیہ کے دفتر میں نام درج کروانے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر بلدیہ چیرمین شادنگر اگنور وشوم بلدیہ کونسلر ، مقامی سیاسی قائدین تاجرین مختلف تنظیموں سے وابستہ قائدین ، مقامی عوام بلدیہ کے ملالزمین موجود تھے ۔