آفریدی کی کراچی کنگس میں شمولیت

کراچی ۔4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز نے لیگ کی موجودہ چمپین پشاور زلمی سے اہم معاہدہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔لیگ کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اختلافات کے سبب فرنچائز چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔اس کے بعد آفریدی صدر کی حیثیت سے کراچی کنگز کا حصہ بن گئے تھے تاہم تیسرے ایڈیشن میں وہ کس ٹیم کی نمانئدگی کریں گے اس حوالے سے ابہام برقرار تھا۔ آج کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی اپنی ٹیم میں شمولیت کا بقاعدہ اعلان کردیا اور وہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں کراچی کی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان اس معاملے پر معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت لیگ کے ڈرافٹ میں سلور اور گولڈ زمرے میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز سے کھلاڑیوں کے انتخاب کی جگہ بدل لی ہے اور اب زلمی پہلے کھلاڑیوں کو انتخاب کر سکے گی۔