کراچی۔18ستمبر(سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20کر کٹ ٹورنمنٹ کے پہلے دن پسندیدہکراچی ڈو لفنز ، راولپنڈی ریمز اور حیدرآباد نے اپنے مقابلے جیت لئے۔راولپنڈی کے اوپنر اویس ضیاء نے ٹورنمنٹ کی پہلی سنچری بنالی ۔ حیدرآباد نے کوئٹہ کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔راولپنڈی ریمز نے فاٹا چیتاز کے خلاف سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔شاہد آفریدیکی قیادت میں کراچی ڈولفنز نے لاڑکانہ بلز کے خلاف پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔اویس ضیاء نے 55گیندوں پر سنچری اسکور کی۔ان کی ناقا بل شکست اننگز میں13چوکے اورچار چھکے شامل تھے۔لاڑکانہ نے چھ وکٹ پر123رنز بنائے۔غلام یاسین نے44رنز بنائے۔انور علی نے30رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے۔شاہد آفریدی نے چار اوورز میں28رنز د یئے۔ جواب میں کراچی کے ٹسٹ اسٹار اسد شفیق نے48 گیندوں پر64ناٹ آوٹ رنز بنائے۔