اسلام آباد۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہد خان آفریدی کو ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹیم کی قیادت ملنے پر شائقین کرکٹ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی کے اندر قائدانہ صلاحتیں موجود ہیں اور وہ ٹیم کو لے کر کسی بھی چیلنج کو قبول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شائقین نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی نے 2011ء کے ورلڈ کپ میں جس طرح پوری قوم کو متحد کردیا تھا اسی طرح 2015ء کے ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ میں بھی پوری قوم کو متحد رکھیں گے اور اپنی ٹیم کی قیادت کو احسن طریقے سے انجام دینگے۔ شائقین کرکٹ کے مطابق گو کہ محمد حفیظ ایک ناقابل شکست اور مشکل صورتحال میںکھیلنے والے کھلاڑی ہیں لیکن وہ آفریدی کی قیادت میں بہتر بولنگ اور بیٹنگ کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی 2016ء تک ٹوئنٹی20 ورلڈ کپ کے کپتان ہوں گے۔
آفریدی کو ونڈے کا کپتان بھی بنایا جائے: یوسف
کراچی۔17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کو ونڈے ٹیم کا کپتان بھی بنایا جائے۔ اِن خیالات کا اظہار اْنہوں نے پاکستان کے اسپورٹس چینل ’’جیو سوپر‘‘ کے پروگرام کیا۔ رمیز راجہ کا کہناہے کہ ایسا لگتا ہے احمد شہزاد میں تھوڑا غرور آگیا ہے۔ تنویر احمد کے بموجب تجربہ کار شاہد خان آفریدی ہی اس وقت ٹوئنٹی20 کے کپتان بننے کے اہل تھے۔ گفتگو کے دوران اْنہوں نے کہا کہ سابق کپتان رمیز راجہ کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ نوجوان اوپنر احمد شہزاد چند مقابلے کھیل کر تکبر کرنے لگے ہیں۔