آفریدی وداعی میچ کھیلنے کے حقدار:انضمام

دبئی۔23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے لیجنڈ بیٹسمین اور کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی وداعی میچ کھیلنے کے مستحق ہیں۔ انہوں نے دو دہائیوں تک ملک کی نمائندگی کی لہٰذا انہیں سبکدوشی کا باعزت موقع دیا جانا چاہئے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان متحدہ عرب امارات میں سیریز میں شاہد خان آفریدی کی ٹیم میں بطور 16 ویں کھلاڑی شمولیت متوقع ہے۔اطلاعات کے مطابق انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کرلیا جائے تاکہ وہ اپنا وداعی میچ کھلیں اور باعزت طریقے سے سبکدوشی کا اعلان کردیں تاہم مبینہ طور پر پی سی بی نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔