کراچی25 مئی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیر مین ذکا اشرف نے آج ان رپورٹس کو مسترد کردیا ہے جس میںکہا گیا کہ پاکستانی کھلاڑیوں شاہد افریدی اور عمر اکمل سے متحدہ عرب امارات میں 2012 انگلینڈ سیریز کے دوران ونڈے مقابلے میں سٹے بازوں نے رابطہ کیا ہے ۔ برطانوی اخبار کے علاوہ بورڈ کے موجودہ چیر مین نجم سیٹھی نے بھی ایک پریس کانفرنس میں جزوی طور پر اسے قبول کیا ہے لیکن سابق چیرمین ذکا اشرف ین کہا ہے کہ مذکورہ سیریز کے دوران شاہد آفریدی اور عمر اکمل سے سٹے بازوں کے رابطے کا انہیںکوئی علم نہیں اور اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔واضح رہے کہ اس سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کو ونڈے سیریز میں 4-0 سے شکست دی تھی۔