حیدرآباد ۔ /11 ستمبر (سیاست نیوز) آصف نگر علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ٹرانسفارمر پھٹ پڑنے سے پانچ اسکول کے طلباء زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد محمدی کے قریب واقع ایک ٹرانسفارمر پھٹ پڑا جس کے نتیجہ میں آصف نگر عذرا اسکول سے تعلق رکھنے والے طلباء زخمی ہوگئے ۔ اس حادثہ کے بعد سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور کئی افراد مقامی حادثہ پہونچ گئے ۔ مقامی عوام نے زخمی بچوں کو قریب کے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر انہیں علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ۔ انسپکٹر آصف نگر مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے اور تمام زخمی بچے خطرے سے باہر ہے ۔