آصف نگر میں بے قابو کار کی ٹکر سے پانچ افراد زخمی

حیدرآباد /24 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میںآج دن کے وقت نشہ کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے آج ایک بے قابو ڈرائیور نے 5 افراد کو شدید زخمی کردیا ۔ حادثہ آصف نگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں شراب خانہ کے قریب ایک بے قابو تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر دینے کے بعد آٹو کو ٹکر دے دیا ۔ اس واقعہ کے بعد برہم عوام نے کار ڈرائیور کی پٹائی کردی ۔ تاہم پولیس نے فوری مقام پہونچکر ڈرائیور کو حراست میں میں لے لیا اور زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ سب انسپکٹر محمد ذاکر نے بتایا کہ 5 افراد میں ایک خاتون شامل ہے ۔ تین افراد کا تعلق آصف نگر ایک نلگنڈہ اور ایک افضل ساگر علاقہ ساکن ہے جو زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔