آصف آباد /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) دفتر جنگلات آصف آباد کے احاطہ میں فاریسٹ آفیسر کے کوارٹر کا جوگو رامنا وزیر جنگلات و ماحولیات نے افتتاح انجام دیا ۔ 13 لاکھ روپئے کی لاگت سے فاریسٹ بیٹ آفیسر کوارٹر کی تعمیر عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوگو رامنا نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تمام شعبہ جات کی ترقی کیلئے چیف منسٹر سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ایم پی گلشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع عادل آباد کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے اور جدید قائم ہونے والے ضلع کا نام کمرم بھیم رکھنے سے چیف منسٹر نے اتفاق کیا ہے ۔ ایم پی عادل آباد نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اسکیمات روبہ عمل لائی جارہی ہے ۔ اس موقع پر سرینواس ،شوکت علی ،ٹی آر ایس قائدین ایم وہاب سرینواس علی بن احمد سگناکر اور دوسرے موجود تھے ۔