آصف آباد میں سوچھ بھارت پروگرام کا انعقاد

آصف آباد /24 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل آصف آباد میں لائینس کلب کی جانب سے سوچھبھارت ابھیان منعقد کیا گیا ۔ صدر لائینس کلب عبداللہ بن احمد سینئیر قائد عبدالفیاض لائنس کلب اور رکن اسمبلی کوا لکشمی اور دیگر قائدین نے آصف آباد میں امبیڈکر چوک تا ونائیک چوک سڑکوں پر جھاڑو لگائی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کوا لکشمی نے بتایا کہ ملک کو صاف ستھرا بنانے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے جو آج ہر گاؤں گلی کوچے میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے علاوہ منڈل میں سوچھ بھارت سے تعلق عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے ۔