جمعرات , دسمبر 12 2024

آصف آباد میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی انتخابات ، اوقات میں اچانک تبدیلی

کاغذ نگر ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ضلع کمرم بھیم آصف آباد کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے منڈل میں زیڈ پی ٹی سی 15 اور 123 ایم پی ٹی سی انتخابات کے لیے 3 مرحلہ میں رائے دہی رکھی گئی تھی اور اوقات صبح 7 بجے تا شام 5 بجے تک تھے لیکن الیکشن آفیسر کی تازہ ہدایت پر حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے نکسلائٹس سے متاثر علاقوں میں رائے دہی کے اوقات میں کمی کرتے ہوئے صبح 7 بجے تا شام 4 بجے تک رائے دہی رکھی گئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT