آصف آباد 7مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آصف آباد کے ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم میں ادارہ سیاست کی جانب سے شائع اردو میڈیم ایس ایس سی کوئسچن بنک کی اردو میڈیم طلباء میں تقسیم عمل میں آ:ی ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے منڈل ایجوکیشن آفیسر آصف آباد مرلی دھر راو مشرقی عادل آباد اردو فورم کمیٹی ‘ جنرل سکریٹری محمد عبدالجمیل تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع نائب صدر عبدالرحمن نے شرکت کی جلسہ کی صدارت ضلع پریشد ہائی اسکول اردو میڈیم آصف آباد سوریہ پرکاش نے کی ۔ کارروائی جناب ابراہیم خان نے چلائی ۔ منڈل ایوجکیشن آفیسر آصف آباد نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم کے طلباء کو کوئسچن بنک فراہم کریت ہوئے جناب زاہد علی خان نے بہت بڑی مدد کی تا کہ اردو میڈیم طالب علموں کو امتحانات کی تیاری میں آسانی ہوں اس لئے دسویں جماعت کے طلبہ و طلباء کو چاہئے کہ سیاست کوئسچن کا مطالعہ کریں اور خوب محنت کریت ہوئے تعلیم حاصل کریں تا کہ مستقبل بہتر ہوں ۔ مشرقی عادل آباد اردو جنرلسٹ فورم کمیٹی جنرل سکریٹری محمد عبدالجمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی سیاست اخبار اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے شہروں سے لیکر دیہی علاقوں میں سیاست ایس ایس سی کوئسچن بنک تقسیم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے طالب علموں اور خصوصا لڑکیوں سے اپیل کی کہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ جدوجہد کریں اپنے آپ کو دوسروںسے کمتر نہیں سمجھیں ۔ خصوصاً لڑکیوں کو تعلیمی میدان میں آگے آنے کا مشورہ دیا ۔ تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹ یونین ضلع نائب صدر عبدالرحمن نے کہا کہ سیاست اخبارات کے ذریعہ مسلم اقلیتوں کے فلاح و بہبود کیلئے مختلف خدمات انجام دیئے جارہے ہیں۔ ایس ایس سی کوئسچن بنک آصف آباد اردو میڈیم اسکول روانہ کرنے پر جناب زاہد علی خان کا شکریہ ادا کیا ۔ ضلع پریشد ہائی اسکول ہیڈ ماسٹر سوریہ پرکاش نے اپنے خطاب میں کہا کہ حیدرآباد شہر سے ہمارے چھوٹے سے گاوں آصف آباد اردو میڈیم طالب علموں کو سالانہ دسویں جماعت میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کیلئے سیاست کوئسچن بنک کی فراہمی کیلئے مبارکباد پیش کرتے ہیں بعدازاں منڈل ایجوکیشن آفیسر مرلی دھر راو اور مشرقی عادل آباد اردو جرنسلٹ فورم کمیٹی کے جنرل سکریٹری محمد عبدالجلیل اور نائب صدر عبدالرحمن ایس ایس سی طلباء کو کوئسچن بنک کی تقسیم عمل میں آئی۔