حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) آشنا کی شادی کی تیاریوں سے ناراض داشتہ نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 25 سالہ للیتا نے خودسوزی کرلی ۔ انسپکٹر جیڈی میٹلہ مسٹر سدرشن نے بتایا کہ للیتا سری رام نگر جیڈی میٹلہ میں رہتی تھی ۔ اس کے شوہر سورجیت سنگھ کی دو سال قبل موت ہوگئی تھی جس کے بعد پائی ریڈی نگر علاقہ کے ساکن 25 سالہ افروز سے اس کی دوستی ہوئی اور یہ دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی ۔ افروز نے للیتا سے شادی کا وعدہ کیا تھا ۔ تاہم 17 اگست کے دن افروز کا رسم ہوا تھا اور اس بات کی اطلاع افروز کی داشتہ للیتا کو ہوئی ۔ 17 اگست کے دن ہی افروز اپنی داشتہ سے ملاقات کیلئے اس کے مکان پہونچا اس دوران آشنا اور داشتہ میں بحث و تکرار ہوئی ۔ للیتا نے افروز سے شادی کرنے کیلئے زور دیا دیگر صورت میں دھمکی دی اس دوران افروز نے للیتا کو زدوکوب کیا اور اس کے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ خود للیتا نے اپنے آپ کو آگ لگالی اور فوت ہوگئی ۔ انسپکٹر جیڈی میٹلہ مسٹر سدرشن نے یہ بات بتائی اور بتایا کہ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔