آشنا کی دھوکہ دہی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے آشنا کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ شادی کے نام پر گزشتہ تین ماہ سے 28 سالہ سنیتا اس کے آشنا منوہر سے بغیر شادی ازدواجی زندگی بسر کررہی تھی۔ گزشتہ چند روز قبل سنیتا کو منوہر کے تعلق سے معلومات حاصل ہوئی اور اس نے دھوکہ محسوس کرتے ہوئے انتہائی اقدام کرلیا۔ منوہر شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے ہیں۔ سنیتا پیشہ سے نرس کا کام کرتی تھی جو اے ایس راؤ نگر کے ساکن شخص وٹھل کی بیٹی تھی۔ منوہر اور سنیتا کی دوستی دو سال سے تھی اور تین ماہ سے یہ لوگ بغیر شادی ایک ساتھ زندگی بسر کررہے تھے۔ 8 اگسٹ کو سنیتا نے پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔