آشنا سے جھگڑے پر داشتہ کی خودسوزی

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) آشنا سے جھگڑے کے بعد داشتہ نے خودسوزی کرلی ضلع رنگاریڈی کے کندوگ پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ پدمااماں نے 13 ڈسمبر کو خودسوزی کرلی اور آج علاج کے دوران اس خاتون کی موت ہوگئی ۔ پدما اماں روی رالہ ویلیج علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی ۔ 15 سال قبل اس خاتون کے شوہر کی موت ہوگئی تھی اور گذشتہ چند عرصہ سے اس خاتون کے یادایا نامی شخص سے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے تھے ۔ دونوں میں کافی دنوں سے ہر چھوٹی بات پر بحث و تکرار چل رہی تھی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ آشنا سے روزانہ کے جھگڑوں سے تنگ آکر پدما اماں نے خودسوزی کرلی پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔