اوٹکور۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹکور تحصیلدار دفتر پر آشا ورکرس نے آج انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ سے اپنا احتجاج جاری رکھا۔ اس احتجاج کے موقع پر آشا ورکرس نے عوام کے سامنے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے ’’بھیک مانگنے لگے‘‘۔ اس موقع پر آشا ورکرس نے حکومت تلنگانہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہوں میں 15 ہزار روپئے کا اضافہ کریں۔