آشاورکرس کا احتجاج

مکتھل۔/19ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر مکتھل ٹاؤن میں پچھلے کئی دن سے آشاورکرس نے اپنے مطالبات کی یکسوئی کیلئے تحصیل آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کررہے ہیں جن سے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے احتجاجی کیمپ پہنچ کر اظہار یگانگت کیا جبکہ ان احتجاجی ورکرس نے آج اپنے احتجاج میں شدت پیدا کرتے ہوئے رائچور۔ حیدرآباد قومی شاہراہ پر انسانی زنجیر بناتے ہوئے راستہ روکو احتجاج منظم کیا اور یاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے جائز مطالبات کی فی الفور یکسوئی کی جائے۔ کمیونسٹ جماعتوں کے قائدین نے آشا ورکرس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے کہ ان کے اس طویل احتجاج پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور ان کے مسائل کی یکسوئی میں کوئی پیشرفت نہیں کی جارہی ہے۔ ان قائدین نے انتباہ دیا کہ ان احتجاجی آشاورکرس کے مسائل کی یکسوئی نہ کی گئی تو پھر کمیونسٹ جماعتیں بھی ان کے احتجاج میں شامل ہوتے ہوئے شدت پیدا کی جائے گی۔