آشانہ کے حملہ میں خاتون زخمی

کوبیر۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر میں آشنا کے حملہ میں ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب جی گنیا کے ناگابائی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اسی کے پاس رہتیتھی ۔ ناگیا اکثر نشہ کی حالت میں اسے مارا پیٹا بھی کرتا تھا جس سے بیزار ہوکر وہ ایک اور شخص ایس نرسملو کے ساتھ رہنے لگی ۔ 11ڈسمبر جی گنیا ‘ ایس نرسملو کے گھر میں داخل ہوا اور انہیں ساتھ دیکھ کر لکڑی سے مارنے کے سبب ناگا بائی کے سرپر چوٹ لگنے سے خون بہنے لگا اور وہ بیہوش ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر چندر نائیک نے مقام واردات پر پہنچ کر زخمی خاتون کو کوبیر دواخانہ منتقل کیا اور دونوں اشخاص کو گرفتار کر کے 307 سیکشن کے تحت کیس درج کیا ۔