آسکر پر قتل خطا کا جرم ثابت

پسٹوریا۔13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ میں جج نے گرل فرینڈ کو قتل کرنے والے ایتھلیٹ آسکر پسٹوریئس کو قتل خطا کا مجرم قرار دے دیا ہے۔پسٹوریس پر الزام تھا کہ انھوں نے گزشتہ سال ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 29 سالہ ریوا سٹین کیمپ کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔جج تھووسیل ماسپا نے انھیں اپنی ساتھی کے ارادتاً قتل کے تمام الزامات سے بری کر دیا تھاتاہم فیصلے میں انھوں نے کہا کہ پسٹوریس نے جب بیت الخلا کے دروازے پر فائرنگ تو یہ ان کی غلطی تھی لیکن اس وقت وہ یہی تصور کر رہے تھے کہ ان کے مکان میں کوئی گھس آیا ہے۔