آسکر قتل مقدمہ میں بے قصور

پیریٹوریا۔11ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بلیڈ رنرکے نام سے معروف آسکر پسٹوریس جن پر اپنی گرل فرینڈ ریووا اسٹین کمپ کے قتل کا الزام ہے لیکن جنوبی افریقی جج نے ان پر عائد سب سے سنگین نوعیت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔ تھوکوزی مزیپا نے کہا کہ کھلاڑی کے خلاف واضح شواہد پیش نہیں کئے گئے ہیں سوائے اس کے کہ انہیں گرل فرینڈ کے قتل کے مقدمہ میں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے ۔ کیونکہ وہ اس قتل کے مقدمہ میں بے قصورہیں۔27سالہ آسکر اس موقع پر عدالت میں سرجھکائے بیٹھے تھے۔

ورلڈ آرم ریسلنگ چمپئن شپ
حیدرآباد۔11ستمبر ( راست) انڈین آرم ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے موصولہ خبر کے بموجب لیتھونیا کے مقام ویلنیس نے 14تا 21ستمبر 36ویں آرم ریسلنگ چمپئن شپ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے اور تلنگانہ فیڈریشن کے صدر ہاشم رضا کی قیادت میں چار رکنی ٹیم لیتھونیا روانہ ہوچکی ہے ۔