سڈنی۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین کرکٹ کھلاڑی جان ہیسٹنگز نے آج بیان دیا کہ وہ ایک عجیب و غریب پراسرار پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں، کیونکہ وہ جب کبھی بھی گیند بازی کرتے ہیں تو خون کی قئے کرتے ہیں۔ اس بیماری کے باعث ان کا شاندار کرکٹ کھیل داؤ پر لگ چکا ہے اور وہ شاید اس کھیل کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کردیں گے۔ 32 سالہ آل راؤنڈر کھلاڑی جو اپنے ملک کی کئی دفعہ نمائندگی کرچکے ہیں اور اب سڈنی سیکزراور بگ باش لیگ کھیلنے والے ہیں۔ کامنٹریز کو کہا کہ دن بہ دن یہ مرض نہایت ہی سنگین ہوتا جارہا ہے اور یہ کیفیت صرف گیند بازی کی حد تک رہتی ہے نہ کہ دوڑ یاباکسنگ ،کشتی رانی وغیرہ وہ بہ آسانی کھیل سکتے ہیں، لیکن جیسے ہی کریز پر گیند کا دباؤ بڑھتا جاتا ہے تو ان کے پھیپھڑوں سے خون اُگلنا شروع ہوجاتا ہے۔ یہ کیفیت کئی سال پہلے انہوں نے دیکھ لی تھی لیکن اب صرف گیند بازی پر بھی پھیپھڑوں سے خون اُگلنا شروع ہوجاتا ہے۔