ملبورن 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام )دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال پیر سے شروع ہو رہے سال کے پہلے گرانڈ سلام آسٹریلین اوپن میں اپنا مظاہرہ کریں گے تو اس کا مقصد چار بار کے چیمپئن سربیا کے نووا جوکووچ کے مضبوط گڑ میںکامیابی کے جھنڈے گاڑ کر خطاب جیتنا ہوگا ۔ نڈال نے گزشتہ سال ٹینس کورٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آٹھویں بار فرانسیسی اوپن خطاب جیت لیا ۔ راجر فیڈرر نے ساتویں بار ومبلڈن اپنے نام کیا جبکہ جوکووچ نے ملبورن پارک میں اپنی بادشاہت قائم رکھتے ہوئے پانچ سال میں چوتھی بار آسٹریلین اوپن پر قبضہ کیا ۔جوکووچ کو آخری بار آسٹریلین اوپن میں چار سال پہلے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اگر وہ پانچویں بار یہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ٹینس کے موجودہ دورے میں یہ کارنامہ کرنے والے وہ پہلے کھلاڑی ہوں گے ۔ جوکووچ کا پہلے دور میں دنیا کے 90 ویں نمبر کے کھلاڑی سلوواکیہ کے لکاس لوکو سے ہوگا ۔
میچ ڈرا ہونے کے بعد جوکووچ نے جمعہ کو کہا تھا کہ یقینا آسٹریلین اوپن میرا سب سے کامیاب گرانڈ سلام ہے اور پسند بھی . مجھے یہاں کھیلنا بہت پسند ہے کیونکہ یہاں آپ سیشن کی شروعات کرتے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ زیادہ تر کھلاڑی میری اس رائے سے متفق ہوں گے ۔دوسری طرف جوکووچ کو ڈرا کے مابعد نصف میں رکھا گیا ہے ۔ انہیں پہلی بڑا چیلنج کوارٹر فائنل میں مل سکتی ہے جہاں ان کے سامنے آٹھویں سیڈ اور چنائی اوپن کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے اسٹینس لال وریکا سے ہو سکتے ہیں۔نڈال پیٹ کے مسئلہ کی وجہ سے گزشتہ سال آسٹریلین اوپن میں نہیں اترے تھے لیکن پھر انہوں نے حالیہ عرصہ میں زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے 10 خطاب جیتے تھے جن میں دو گرانڈسلام بھی شامل تھے اتنا ہی نہیں نڈال نے پھر جوکووچ کو عالمی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے معزول بھی کر دیا تھا۔13 گرانڈ سلام فاتحین کے مالک نڈال نے قطر میں خطاب کے ساتھ سیشن کی شروعات کی تھی۔ اگر ناظرین کو نڈال اور جوکووچ کے درمیان خطابی مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا تو یقینی طور پر انہیں مایوسی ہوگی۔ اگرچہ نڈال کو ٹورنمنٹ میں مشکل ڈرا ملا ہے۔