آسٹریلین اوپن ، پہلے راؤنڈ میں شارا پوا کو کامیابی

ملبورن۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر 2 ٹینس کھلاڑی ماریا شارا پوا نے آج یہاں راڈ لیور ارینا میں کھیلے گئے آسٹریلین اوپن میچوں کے افتتاح دن چیک کھلاڑی پٹرا مارٹچ کو 6-4 ، 6-1 سے شکست دے دی۔ شارا پوا جنہوں نے برسبین انٹرنیشنل ٹائٹل میں کامیابی کے ساتھ اس سال کے کھیلوں کا آغاز کیا ہے، ابتدائی سیٹ کے آخری کھیل میں مارٹچ کی سرویس کو ختم کردیا۔ دوسرے مرحلے میں وہ اپنی ہم وطن روسی الیگزینڈرا پانوا کے خلاف کھیلیں گی۔ شاراپوا نے گزشتہ سال تین گرینڈ سلام ٹورنمنٹس میں چوتھے راؤنڈس تک رسائی حاصل کی تھی۔ اس ٹورنمنٹ میں مزید دلچسپ مقابلوں کی توقع ہے بالخصوص شارا پوا ، انا ایوانووچ اور سرینا ولیمس ٹائٹل کی اہم دعویدار ہیں۔