پلیکیلی۔29جولائی( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے اسپنر اسٹیو اوکیفی یہاں سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹسٹ میچ میں زخمی ہوجانے کے سبب گھر واپسی کیلئے تیار ہوچکے ہیں ۔ اوکیفی نے سری لنکا میںواحد پریکٹس کھیل کے دوران 10وکٹں لیتیہ وئے اپنے سیلکٹرس کو متاثر کیا تھا لیکن ٹسٹ میچ کے تیسرے دن دوسری اننگز میں 17ویں اوور کے دوران زخمی ہوجانے کے بعد گذشتہ روز انہیں گراؤنڈ سے باہر ہونا پڑا تھا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے بیان میں اس ٹیم کے فزیوتھراپسٹ ڈیوڈ بیکلے نے کہاکہ ’’ ابتدائی معائنوں سے پتہ چلاہے کہ اوسط درجہ کے زخم آئے ہیں جس کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ باقی ٹسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں رہیں گے ‘‘ ۔ بیکلے نے کہا کہ ٹسٹ کے اختتام تک اسٹیو بی کانڈی میں رہیں گے اور آسٹریلیا پہنچنے کے بعد علاج شروع ہوگا‘‘ ۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جان ہالینڈ کو اوکیفی کے بجائے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اوکیفی زخمی ہونے سے قبل تین وکٹس لے چکے تھے ۔