سڈنی ۔ 2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹسٹ کیلئے آسٹریلیائی ٹیم نے زائد اسپنر اسٹیفن او کیفی کو شامل کیا گیا ہے جنھیں زخمی فاسٹ بولر پیٹر سیڈل کے مقام پر ٹیم میں لیا گیا ہے ۔ نتیھن لیون کے ساتھ اسٹیفن دوسرے اسپنر ہوں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیائی ٹیم نے ابتدائی دو مقابلوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے تین مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔
سمیع کا شاندار مظاہرہ
ناگپور ۔ 2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سید مشتاق علی ٹرافی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلے میں حیدرآباد کو 124 رنز پر آل آؤٹ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 61 رنز کی کامیابی دلوانے میں بنگال کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے 2.2 اوورس میں 18/3 کے ذریعہ کلیدی رول ادا کیا۔ بنگال نے ساہا کے 81 رنز کی بدولت 185/4 اسکور کیا ۔