سڈنی ۔22 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف یہاں جاری ونڈے سیریز میں ضرورت سے زیادہ مسطح پچوں پر ناخوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک منصفانہ مقابلے کو یقینی بنانے کیلئے حقیقی پیس اور باؤنس بحال کرنا چاہئے ۔ ہندوستان کے خلاف تاحال کھیلے گئے تمام چار میچوں میں بھاری اسکور بنائے گئے اور ایسی پچ تھیں جہاں بولرس کو کوئی مدد نہیں ملی ۔ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا میں کھیلی گئیں حالیہ سیریز میں بھی یہی صورتحال تھی ۔ اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ ’’کیا ہی بہتر ہوگا کہ وکٹس میں کسی قدر زائد روایتی باؤنس رکھا جائے۔ واکا اور گبا میں روایتی کردار کو بحال کرنے کی صلاحیت موجود ہے ‘‘ ۔ اسمتھ نے مزید کہا کہ ’’سارے موسم گرما کے دوران ان دو پچوں پر نیوزی لینڈ کے خلاف جس انداز میں دو ٹسٹ میچ کھیلے گئے تھے اس پر مجھے افسوس ہوا ہے ‘‘ ۔ اسمتھ چاہتے ہیں کہ کسی بھی میچ میں بیاٹ اور گیند کے درمیان اصل مقابلہ رہے ۔