پرتھ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ریکارڈ پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن آسٹریلیائی ٹیم کیلئے رواں سال بھیانک خواب ثابت ہوا ہے کیونکہ تاحال 11 میں سے 10 میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ آسٹریلیا نے متواتر ساتویں شکست اور گھریلو میدان پر پاور پلے میں کم اسکور کا نیا منفی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ آسٹریلیا کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ونڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ میزبان ٹیم کی متواتر ساتویں شکست ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے پاور پلے میں 19 رنز بنائے جو اس کا اپنے میدان پر کم ترین جبکہ 2001 کے بعد دوسرا کم ترین اسکور ہے۔