میرپور ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اس سال اگست میں بنگلہ دیش آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ ڈیوڈ پیور نے بھی دورے پر تصدیق کی مہر لگا دی ہے اور میچز عیدالاضحیٰ سے قبل اور بعد چٹا گانگ اور فتح اللہ میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کے حالیہ فیصلوں سے فیکا مسرور
لندن ۔29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز (فیکا) نے آئی سی سی اجلاس کے حالیہ نتائج پر مسرت کا اظہارکیا۔ فیکا کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹونی آئرش نے امید ظاہر کی کہ فیصلوں کے بعد آئی سی سی ارکان کی معاشی صورتحال واضح ہوجائے گی اور ان کے درمیان شفافیت بھی رہے گی۔ٹونی آئرش نے مزید کہا کہ ہم چاہیں گے کہ آئی سی سی ضروری تبدیلیاں کرتے ہوئے گورننگ باڈی کو صحیح معنوں میں غیرجانبدار بنانے کا عمل جاری رکھے ۔نیز حالیہ فیصلے عالمی کھیل کے حق میں بہتر ہیں۔