نئی دہلی۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق آسٹریلین کپتان ایان چیاپل نے آج بیان دیا کہ آنے والے آسٹریلین دورہ کیلئے ہندوستانی بیٹنگ کی خامیوں کو دُور کرنا ضروری ہے کیونکہ آسٹریلیا کی بلے بازی بہت ہی طاقتور ہے۔ ویراٹ کوہلی کی ٹیم ساؤتھ آفریقہ اور انگلینڈ کے ناقص مظاہرے کے بعد آسٹریلیا میں شاندار مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔ چیاپل کے ای ایس پی این کری سینو ڈاٹ کام پر تحریر کیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کو جیتنے کیلئے ہندوستان اپنے وقار کو پھر سے بحال کرنا ضروری ہے، حالانکہ آسٹریلیا کی بیٹنگ قابل اعتناء ہے کیونکہ اس کے دو بہترین بلے باز اسٹیون اسمتھ اور ڈیویڈ وارنر دونوں میں معطلی کے بعد ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے طاقتور گیند بازوں کا ہندوستان کو سامنا ہے۔ ہندوستان 21 نومبر تا 18 جنوری آسٹریلیا کا دورہ کرے گا جس میں T-20 انٹرنیشنل میاچس چار ٹسٹ میاچس اور تین ونڈے میاچیس سیریز کھیل جائے گی۔ اگر آسٹریلین کھلاڑی میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، پیٹرک کیومینس اور ناتھن لیون بالکل فٹ رہتے ہیں تو ہندوستان کیلئے ان کا مقابلہ چیلنج سے کم نہ ہوگا۔ 2014-15ء میں ہندوستان کے گزشتہ آسٹریلین دورہ میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے چار ٹسٹوں میں 2-0 سے شکست ہوگئی تھی۔ چیاپل نے کہا کہ چار ٹسٹوں میں بااعتماد اور فٹ کھلاڑی روہت شرما یقیناً آسٹریلین گیند بازی کا بخوبی مقابلہ کرسکتے ہیں۔