آسٹریلیا کی انگلینڈ کیخلاف 8 وکٹس سے کامیابی

مانچسٹر۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے 5 ویں ونڈے انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو 8 وکٹس سے ہرا دیا۔ انگلینڈ کے 33 اوورس میں 138 کے جواب میں آسٹریلیا نے یہ نشانہ 24.2 اوورس میں پورا کرلیا جبکہ مزید 154 گیندیں باقی تھیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے آرن فچ 70 ناٹ آؤٹ اور بیلی 40 ناٹ آؤٹ کی مدد سے 2 وکٹس کے نقصان سے 140 رنز بنائے۔ قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان مورگن باؤنسر کی زد میں آکر ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی) ہوگئے جس کے بعد ٹیم 138 رنز ہی بنا پائی۔ اسٹرکس سب سے زیادہ 42 رنز بنائے جبکہ راشد 35 پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین قابل قدر اسکور نہ بناسکا۔ آسٹریلیا نے یہ مقابلہ آسانی کے ساتھ جیت لیا۔آسٹریلیا نے پانچ میچس کی سیریز 3-2 سے جیت لی ہے۔