آسٹریلیا کو کلین سوئپ کے باوجود درجہ بندی میں فائدہ نہیں

دبئی۔ یکم ؍ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی ونڈے کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں آسٹریلیا کے خلاف 5 مقابلوں کی ونڈے سیریز میں 5-0 کی ناکامی کے باوجود پاکستانی ٹیم چھٹا مقام بچانے میں کامیاب رہی ہے اور انگلینڈ بدستور پہلے مقام پر فائز ہے۔آسٹریلیا نے عرب امارات میں پاکستان کو ونڈے سیریز میں 0-5 سے شکست دی اور لیکن اس کامیابی سے ٹیم کے مقام میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا اور وہ 108 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہی موجود ہے۔ ونڈے کی نئی عالمی درجہ بندی میں انگلینڈ کی ٹیم 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ ہندوستان 120 پوائنٹس سے دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ 112 پوائنٹس ہی کے سے چوتھے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا سے کلین سوئپ شکست کے بعد پاکستانی ٹیم 100 پوائنٹس سے 97 پوائنٹس پر پہنچ گئی لیکن اس کے چھٹے مقام کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب ٹسٹ درجہ بندی میں ہندوستان بدستورسر فہرست ہے ۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، 105 پوائنٹس کے ہمراہ جنوبی افریقہ کی تیسرے مقام پر ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ دونوں کے 104 نشانات ہیں اور یہ عالمی درجہ بندی میں بالترتیب چوتھے اور پانچویں مقام پر فائزہیں۔ سری لنکا کی 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے جبکہ پاکستان88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں مقام پر قبضہ جمائے ہوئے ہے،77پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز آٹھویں، 69 پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش نویں اور 13 پوائنٹس کے ہمراہ زمبابوے دسویں نمبر پر ہے-