ملبورن ۔ 4اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے خلاف رواں سال کے آخر میں مجوزہ ٹسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو 21 نومبر کے پہلے ٹی20 میچ سے دورے کا آغاز کرنا ہے،25 نومبر کے تیسرے ٹی 20 میچ کے بعد پہلا ٹسٹ 6 دسمبر سے ہوگا اور اس 10 روزہ وقفے میں کوئی وارم اپ میچ نہیں ،اس طرح 4 ٹسٹ کے بعد3 ونڈے ہونگے۔ دورہ میں ایک بھی پریکٹس میچ نہیں رکھا گیا۔ ہندوستان کی جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں ناکامی کے بعد ہیڈ کوچ روی شاستری نے بی سی سی آئی سے کہا کہ غیرملکی وکٹوں کو سمجھنے کے لئے پریکٹس میچ رکھے جائیں جس پر بورڈ نے رضامندی ظاہر کی تھی لیکن ٹیم کو آسٹریلیا میں پریکٹس میچ نہیں ملیں گے جس کے لئے بی سی سی آئی نے یہ حل نکالا ہے کہ ہندوستان اے کے دورہ نیوزی لینڈ میں ٹسٹ کھلاڑیوں کی غیر معمولی تعداد رکھی جائے،تاکہ کھلاڑی کیوی وکٹوںسے آسٹریلیا میں فائدہ اٹھاسکیں۔