آسٹریلیا پہلے ٹسٹ میں 9 وکٹوں سے فاتح‘ووجس مین آف دی میچ

روسو۔6 جون (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے لئے اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے والے ایڈم ووجس نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 130 رنز جس کی بدولتروسو میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے میچ کے تیسرے دن 46 رنز کا مطلوبہ نشانہ صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔اس سے پہلے ویسٹ انڈیر کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 216 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں مارلون سیموئلس سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 جبکہ شین ڈورچ نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 رنز بنائے۔ان دونوں بیٹسمینوں کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے دیگر کھلاڑی آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز میں اس کے چھ بیٹسمینوں کا اسکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مچل اسٹارک نے چار جبکہ مچل جانسن، ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 148 رنز کے جواب میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی ۔آسٹریلیا کی جانب سے اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیلنے والے ایڈم ووجس نے نے شاندار اور غیر مفتوح سنچری اسکورکی جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلی اننگز میں بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل جانسن اور ہیزل ووڈ نے فی کس تین جبکہ مچل اسٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔