ڈارون۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا نے پاکستان کو چار میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-1 سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی۔آسٹریلیائی شہر ڈارون کے کرارا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا میچ کے پہلے ہی کوارٹر سے پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا11ویں منٹ میں ٹرینٹ میٹن نے میزبان ٹیم کے کئے پہلا گول بنایا۔کچھ دیر بعد ہی کوارٹر ختم ہونے سے ایک منٹ قبل جیریمی ہیوارڈ نے پینالٹی کارنر اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کردیا۔کھیل کے دوسرے اور تیسرے کوارٹر نے میں پاکستان نے حریف کے خلاف نسبتاً بہتر کھیل پیش کیا لیکن کھیل کے 44ویں منٹ میں ٹام وکہم نے گول کر کے پاکستان کی میچ میں واپسی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔کھیل کے چوتھے اور آخری ہاف میں پاکستانی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور آسٹریلیائی ٹیم نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید تین گول داغ دیے جس میں بین کریگ کے لگاتار دو گول بھی شامل تھے۔میچ ختم ہونے سے چند لمحے قبل پاکستان کے عبدالحسیم خان نے گول کر کے پاکستان کیلئے میچ میں واحد اسکور کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ کل اسی میدان پر کھیلا جائے گا۔
مورکل کے 250 وکٹیں مکمل
ہملٹن ۔29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی فاسٹ بولر مورنے مورکل نے ٹسٹ کرکٹ میں 250 وکٹوں کا سنگ میل عبور کر لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے اپنے ملک کے چھٹے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف آخری ٹسٹ کی پہلی اننگز میں ٹام لیتھم کو آؤٹ کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔