آسٹریلیا نے پاکستانی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ملبورن ۔7 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ آسٹریلیا نے اس سال پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی ٹسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی، سیریز میں دو ٹسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 3 ٹی 20 میچز 3، 5 اور 8 نومبر کو کھیلے گی جبکہ پہلا ٹسٹ 21 نومبر کو برسبین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 29 نومبر سے ہونیوالا ایڈیلیڈ ٹسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔اس کے علاوہ آسٹریلیائی ٹیم اپنے ہوم سیزن میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی بھی میزبانی کرے گی ۔