ڈارون ۔30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک آسٹریلیائی ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ہاکی ٹسٹ میچ میں 3-0 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔آسٹریلیا نے پہلے ہاکی ٹسٹ میچ میں پاکستان کو 6-1 گولز کے واضح فرق سے شکست تھا۔چارہاکی ٹسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بھی آسٹریلیائی ٹیم چھائی رہی۔آسٹریلیائی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو با آسانی 3-0 گولز سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح سمیٹی، میزبان آسٹریلیائی ٹیم نے میچ کے ابتدائی 33 منٹس میں تین گولز کر کے پاکستان پر 3-0 گولز کی برتری حاصل کی لیکن اس کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے اسے مزید گولز کرنے کا موقع نہ دیا۔ پاکستانی ٹیم نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم آسٹریلیا کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ٹام ویکھم، ٹرینٹ مٹن اور ایرن نے گولز کئے۔
ایس بی ایچ بمقابلہ اے جی او آر سی میچ ڈرا
حیدرآباد ۔30 مارچ (ای میل) تلنگانہ فٹبال اسوسی ایشن سے موصولہ خبر کے بموجب اے ڈیویژن رحیم لیگ فٹبال ٹورنمنٹ کے سوپر لیگ مقابلہ میں ایس بی ایچ اور اے جی او آر سی کے درمیان اے او سی گراونڈ پر منعقدہ مقابلہ 1-1 سے ڈرا ہوا۔ مذکورہ مقابلہ میں پہلا گول ایس بی ایچ کیلئے عبدالرحمن نے 45 ویں منٹ میں بنایا اور اپنی ٹیم کو سبقت دلوائی لیکن 52 ویں منٹ میں پرکاش راؤ نے اے جی او آر سی کیلئے گول بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو شکست سے محفوظ رکھا۔