آسٹریلیا میں امریکی طیارہ تباہ تین امریکی مرینس لاپتہ

سڈنی۔/5 اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے قریب امریکہ کا ایک اوسیرے طیارہ تباہ ہوگیا جس میں سوار تین امریکی مرینس کی تلاشی کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ اس طیارہ میں 26افراد سوار تھے جن کے منجملہ 23 کو بچالیا گیا۔ ماباقی تین لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر دفاع ماریس پین نے کہا کہ یہ واقعہ ریاست کوئنس لینڈ کے خلیج شول واٹرکے ساحل پر پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طیارہ میں آسٹریلیائی دفاعی فورس کا کوئی اہلکار سوار نہیں تھا۔