ہرارے۔7 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں رواں ٹی20 سیریز کا فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جہاں آسٹریلیائی ٹیم کی تمام ترتوجہ اپنے کپتان آرون فنچ پر مرکوز ہے جیسا کہ انہوں نے میزبان ٹیم کے خلاف عالمی ریکارڈ 172 رنز کی اننگز کھیلی ہے جبکہ پاکستان کیلئے شاہین شاہ آفریدی جنہوں گزشتہ مقابلے میں فنچ کوآوٹ کیا وہ بھی فائنل میں توجہ کا مرکزہوںگے۔آفریدی کے علاوہ محمد عامر،حسن علی اور شاداب خان پاکستانی بولنگ کے اہم ستون ہیں ۔بیٹنگ میں اوپنر فخر زماں سے فائنل میں بھی ایک بہتر اننگز کی امید کی جارہی ہے جو سیریز میں شاندار بیٹنگ کررہے ہیں۔پاکستان کیلئے جہاں شعیب ملک کا فام اطمینان بخش ہے توکپتان سرفراز احمد کا بیٹنگ فام ٹیم انتظامیہ کیلئے تشویش کا باعث ہے۔