آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج فائنل

ہرارے۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) زمبابوے میں رواں سہ رخی سیریز کا فائنل کل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا لیکن جانسن کا کہنا ہیکہ آسٹریلیا کو اس مقابلہ میں سبقت حاصل رہے گی۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جانسن نے گذشتہ مقابلہ میں حریف بیٹسمین مائک لارین کا تیز رفتار بولنگ سے سیدھا ہاتھ توڑ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کیلئے فاف ڈوپلیسی کا سیریز میں 3 سنچریاں بنانے کا شاندار فام اہمیت کا حامل ہے۔ گذشتہ ہفتہ کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقہ نے 328 رنز کا نشانہ آسانی سے حاصل کرلیا تھا۔