آئیپو (ملائیشیا) ۔8 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)ڈیفینڈنگ چمپینس آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سلطان اذلان شاہ کپ میں اپنے ناقابل شکست موقف کو برقرار رکھتے ہوئے آج یہاں اس ہاکی ٹورنمنٹ کے تیسرے روز ترتیب وار کوریا کو 5-2 اور کم درجہ والے کناڈا کو 5-0 سے شکست فاش دیدی ۔ ان کامیابیوں کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے اب تین مقابلوں سے اعظم ترین 9 پوائنٹس ہوگئے ہیں جبکہ کوریا کے 4پوائنٹس ہیں اور کناڈا کو ابھی اپنا کھاتہ کھولنا ہے۔
شیام کمار کو گولڈ میڈل
نئی دہلی ۔8 اپریل ۔ (سیاست ڈاٹ کام)شیام کمار آج واحد ہندوستانی رہے جنھیں پتایا میں منعقدہ تھائی لینڈ انویٹیشن انٹرنیشنل باکسنگ ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈل حاصل ہوا جبکہ ہندوستان نے مجموعی طورپر تین تمغوں کے ساتھ قابل لحاظ دوسرے مقام پر اختتام کیا۔ اس ٹورنمنٹ میں ہندوستانی باکسرس نے مجموعی طورپر ایک گولڈ اور دو برونز میڈلس جیتے ۔