آسٹریلیا۔ بنگلہ دیش مقابلہ بارش کی نذرہونے کاامکان

برسبین۔19فبروری(سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلہ بارش کے نذرہونے کا محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہرکیاہے۔ اطلاعات کے مطابق ہفتے کوبرسبین میں 30ملی میٹر بارش کا امکان ہے اور اسی دن یہ مقابلہ ہونا ہے۔آسٹریلیاکے میٹرولوجی دفترسے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بارش کے 80 فی صد امکانات ہیں۔ آسٹریلیاکے کوچ ڈیرن لیہمن نے کہاکہ بارش کی پیش قیاسی کے مطابق ہم اپنی بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے اورمختلف انداز میں کھیلیں گے۔