ملبورن ۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی ٹیم کا کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی پاک آسٹریلیا ٹسٹ سیریز میں ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے۔ آسٹریلیائی اسکواڈ میں پانچ ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہیںٹسٹ میں پہلی مرتبہ موقع دیا گیا ہے،ان میں مچل نیسر، برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لیبس ہینگ، ٹریوس ہیڈ اور ایرون فنچ شامل ہیں۔آسٹریلیائی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں کپتان ٹم پین کے علاوہ ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، پیٹر سیڈل، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھ لیون، مچل اسٹارک، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹسٹ 7 تا 11 اکتوبر اور دوسرا 16 تا 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔