کراچی۔12اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کپتان ٹم پین نے کہا ہے کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہر جنہوں نے ہمارے منصوبے کو کامیاب بناتے ہوئے ہارا ہوا ٹسٹ ڈرا کردیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوشی عثمان کی اننگز پر ہے میرے خیال میں یہ ٹسٹ کی تاریخ کی چند اچھی اننگز میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کارکردگی کا سہرا ہمارے اسٹاف کو جاتا ہے جنہوں نے پوری ٹیم کو متحد رکھا اور ٹیم نے زبردست واپسی کی۔ میں ناتھن لائن کے ساتھ مسلسل بات کررہا تھا ہمارے اہل خانہ یہاں نہیں ہیں لیکن ہم نے اس مشن کی تکمیل کی۔