سڈنی۔21 اگسٹ(سیاست ڈاٹ کام) بال ٹیمپرنگ اسکینڈل نے آسٹریلیائی کرکٹ کی بنیادوں کو ہلادیا ہے۔ کھلاڑیوں کے انتخاب نے ہیڈ کوچ جسٹن لانگر کی نیند اڑادی ہیں۔ انہیں سابق لیگ اسپنر شین وارن کے اس بیان نے مزید پریشان کردیا ہے کہ ملک میں ٹسٹ معیارکے چھ بیٹسمین موجود نہیں ہیں۔ معزول کپتان اسٹیون اسمتھ، ان کے نائب ڈیوڈ وارنر اور نوجوان اوپنر کیمرون بینکرافٹ پر عائد پابندیوں نے معاملات کافی مشکل بنادیے ہیں۔ ٹیم کی کارکردگی پہلے جیسی نہیں رہی ہے۔ اسے شکست دینا اب آسان ہوچکا ہے