آسٹریلیائی ٹیم کا رواں ماہ دورۂ سری لنکا

سڈنی۔2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی جہاں وہ تین ٹسٹ، پانچ ونڈے اور دو ٹی 20  میچس کھیلے گی۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹسٹ 26 تا 30 جولائی  پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹسٹ 4 تا 8 اگست گال انٹرنیشنل اسٹیڈیم جبکہ تیسرا اور آخری ٹسٹ 13 تا 17 اگست  سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ونڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ونڈے 21 اگست، دوسرا 24 اگست، تیسرا 28 اگست، چوتھا 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ونڈے 4 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 6 ستمبر جبکہ دوسرا 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
نیمر کی برازیلی ٹیم میں واپسی
ریو ڈی جنیرو۔2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) برازیل نے رواں برس  ریو اولمپکس گیمز فٹ بال ایونٹ کیلئے مینز ٹیم کا اعلان کر دیا جس مں نیمر اور ڈوگلاس کوسٹا بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ فرننڈو پراس اسکواڈ میں شامل تیسرے معمر کھلاڑی  ہوں گے۔ معلنہ ٹیم میں فرننڈو پراس، یولسن، مارکنہوس، روڈریگو، زیکا، ڈوگلاس، تھیاگومایا، روڈریگو، فریڈ، رافنہا، فیلپ اینڈرسن، نیمر، ڈوگلاس کوسٹا، گبرائل جیسز، گبرائل باربوسا اور لان  شامل ہے۔