آسٹریلیائی ٹیم ورلڈکپ کی منتظر:مچل جانسن

سڈنی ۔30ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر مچل جانسن نے کہاہے کہ اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کا ساتھی کھلاڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔میڈیا سے انہوں نے کہاکہ اس ورلڈ کپ میں تمام کھلاڑیوں کی طرح کی ان کی خواہش ہے کہ وہ میزبان ٹیم کی نمائندگی کریں اور انہیں پوری امید ہے کہ وہ اس میگا ایونٹ کے لئے ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ جانسن نے کہا کہ اس ورلڈ کپ میں آسٹریلیائی ٹیم اپنے شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔ میگا ایونٹ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیا جائے گا بلکہ ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلیں گے اور فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔